غیر قانونی ہجرت

غیر قانونی ہجرت کے خطرات اور نقصانات:

کسی ملک کی امیگریشن قوانین کی خلاف کسی فرد یا گروہ  کا اس ملک کی حدود میں  غیر قانونی داخلہ یا قیام پزیر ہونا، غیر قانونی منتقلی کہلاتا ہے- 

غیر قانونی طریقے سے کسی بھی ملک میں داخل ہونے سے آپ کی جان کو خطرہ ہو سکتا ہے- 

غیر قانونی طور پر کسی بھی ملک میں داخل ہونے کی کوشش میں آپ اکثر انسانی ٹریفکنگ،  غلامی، جبری مشقت یا جبری عصمت فروشی کا شکار ہو سکتے ہیں- اِنسانی سمگلرز آپ کی غیر قانونی حیثیت کا فائدہ اٹھاتے ہیں اور آپ کا استحصال کرتے ہیں- حقیقت میں آپ کا سفر ویسا نہیں ہوتا جیسا  وعدہ کیا جاتا ہے اور ایک بار جب آپ آدھا راستہ طے کر لیتے  ہیں تو آپ کو یا آپ کا خاندان اپنے آپ کو منظم جرائم گروہ کا شکار پاتے ہیں، کیونکہ آپ سے زیادہ رقم کا مطالبہ کیا جاتا ہے-

غیر قانونی طریقے سے کسی بھی ملک میں داخل ہونا ایک جرم ہے- بغیر قانونی دستاویزات اور ویزہ کے کسی بھی ملک میں داخل ہونے پر آپ کو ملک بدری کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے- غیر قانونی طریقے سے کسی بھی ملک میں داخل ہونے پر آپ کا  مالی استحصال بھی کیا جا سکتا ہے- غیر قانونی نقل مکانی اکثر مالی استحصال کا باعث بنتی ہے،  اور آجر لوگ  تارکین وطن کی غیر قانونی حیثیت کا فائدہ اٹھاتے ہیں- – اگر آپ غیر قانونی طور پر کسی بھی ملک میں قیام پزیر ہوتے  ہیں توآپ کو  ہمیشہ پکڑے یا جیل جانے کا کا خدشہ رہتا ہے-

‘اس راہ پر’- آپکا سفر، آپکا اختیار- چلیئے سوچ سمجھ کر-