رہنمائی

قانونی طریقے سے سفر کرنے کے بارے میں ہدایات:

1۔ آپ کے پاس پاسپورٹ یا شناختی کارڈ کا ہونا ضروری ہے

2۔ سفر سے قبل قانونی طور پر ویزا حاصل کریں-

3- اپنے سفری دستاویزات  اپنے ساتھ رکھیں –

4-اگر آپ کو ملازمت ملتی ہے، تو آپ کو آپ کے پاس کام کا معاہدہ اور ورک پرمٹ ہونا لازمی ہے-

5- جعلی ٹریول ایجنٹوں سے خبردار رہیں! اگر آپ ٹریول ایجنٹ  کے ذریعے سفر کرنا چاہتے ہیں تو، آپ کو اِس بات کا علم ہونا  ضروری ہے کہ  یہ ایجنٹ رجسٹرڈ ہے یا نہیں. رجسٹرڈ ٹریول ایجنٹ کے بارے میں تمعلومات کے لیئے  بیورو آف امیگریشن اور اوورسیس امپلائمنٹ کی ویب سائٹ پر رجوع کریں-www.beoe.gov.pk

کسی دوسرے ملک کا سفر کرنے سے پہلے کسی شخص کے لیئے اِس ملک کے بارے میں تمام معلومات کا جاننا ضروری ہے، جیسے کہ:

1۔ زبان

2۔ قانون و ضوابط

3- ایک قانونی مسافر یا ملازم  کے طور پر آپ کے حقوق

کسی بھی ملک میں محفوظ طریقے سے سفر کرنے کی تین ضروری ہدایات:

1۔ سفر کرنے سے پہلے، آپ کو اپنی مطلوبہ منزل کی بارے میں تمام معلومات ہو-

2۔ کسی پر بھی اندھا اعتماد نہ کریں- محتاط رہیں!

3- اپنی زاتی دستاویزات جیسے کہ پاسپورٹ اور شناختی کارڈ اپنے پاس رکھیں اور کسی کے حوالے نہ کریں-

پاکستان میں،  مائگرینٹ یسورس سینٹر، بیورو آف امیگریشن اینڈ اوور سیز امپلائمنٹ  جیسی مختلف تنظیمیں، قانونی منتقلی کے بارے میں لوگوں کو ہدایات دینے کے لئے ایک اہم کردار ادا کر رہی ہیں. مزید معلومات ان کی متعلقہ ویب سائٹ پر موجود ہیں-

Migrant Resource Centre: https://www.mrc.org.pk/en

Bureau of Emigration and Overseas Employment: http://beoe.gov.pk

اُس راہ پر کو تعاون حاصل ہے برٹش ہائی کمیشن کا، جس کا مقصد پاکستانیوں کو خوشحالی کے لیئے محفوظ اور کامیاب راستوں کے بارے میں معلومات فراہم کرنا ہے-

‘اس راہ پر’- آپکا سفر، آپکا اختیار- چلیئے سوچ سمجھ کر-